عید سے پہلے گھر کے کالے پنکھوں کو ٹوتھ پیسٹ سے کیسے صاف کریں؟ جانیے ایسے آسان اور آزمودہ طریقے جو آپ کے پنکھوں کو بھی چمکا دیں گے

image

ہر گھر میں عید کی آمد سے قبل صفائیاں کی جاتی ہیں۔ کوئی دیواریں رگڑتا ہے تو کوئی صوفوں کی پالش کرتا ہے۔ کچھ لوگ گھر کے کالے پنکھوں سے شرمندہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ بیچارے صاف ہونے کا نام نہیں لیتے۔ ان پر داغ دھبے اور نشانات ہلکے ضرور ہو جاتے ہیں مگر ختم نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے میں ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بتائے گئے طریقے سے کریں اور پنکھوں کو عید سے قبل چمکائیں۔

٭ ٹوتھ پیسٹ کو ایک پیالے میں ڈالیں، اس میں برتن دھونے والا صابن اور 3 چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو گندے پنکھوں پر لگا کر برش کی مدد سے رگڑیں۔ اس سے پنکھوں کے نشانات بھی ختم ہوں گے اور پرانا پنکھا نئے کی طرح چمک بھی جائے گا۔ اس ٹپ کے استعمال سے پنکھوں کا رنگ بھی خراب نہیں ہو گا۔

٭ ٹوتھ پیسٹ اور بیکنگ سوڈے کو اچھی طرح مکس کریں۔ اس کو پنکھے پر ٹوتھ برش کی مدد سے لگائیں اور رگڑیں۔ کیونکہ یہ دونوں اجزاء آپس میں مل کر جھاگ پیدا کرتے ہیں۔ یہ جھاگ کسی بھی چیز پر جمے ہوئے زنگ کو بھی صاف کر دیتے ہیں اور رنگ بھی خراب نہیں ہوتا۔

اس عید پنکھوں کی صفائی کا یہ نیا طریقہ آپ بھی اپنائیں اور گھر کو چمکائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US