پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اکثر اپنی تقاریر کے دوران شرکاء کے شور سے تنگ آجاتے ہیں اور پریشانی اور غصہ ان کے چہرے سے جھلک رہا ہوتا ہے جس کی کئی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔
اب ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ دو نوجوان عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کچھ اس طرح سے کرتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی تنگ آجاتے ہیں۔
گذشتہ روز ملتان میں ورکرز کنوینشین کے دوران یہ ویڈیو بنائی گئی جو کل سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص اپنے موبائل کے سیلفی کیمرا میں خود کی ویڈیو بنا رہا ہے اور عقب میں عمران خان بھی اسٹیج پر موجود ہیں، نوجوان کے ہمراہ سیلفی ویڈیو میں ایک اور شخص بھی ان سے محبت کا اظہار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
عمران خان کیمرے میں کچھ دیر کے لیے دیکھتے ہیں اور تھوڑا تنگ محسوس کرتے ہیں۔
دیکھیئے ویڈیو۔