کیا اس سال حج کے اخراجات بڑھیں گے اور کتنا خرچہ آئے گا؟ حکومت نے اعلان کر دیا

image

گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وبا کی وجہ سے عمرہ اور حج پر مختلف پابندیاں عائد تھی۔ خوش قسمتی سے اس سال وہ پابندیاں ختم ہوئیں تو اس سال بڑی تعداد میں لوگ عمرہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ عمرہ کے علاوہ لوگ اس سال حج کا فریضہ بھی انجام دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔

حج کے اخراجات میں اضافے کا امکان

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے اخراجات 7 سے 10 لاکھ تک بڑھ سکتے ہیں جبکہ حج کی درخواستیں 1 سے 13 مئی تک وصول کی جائیں گی۔ حج کی درخواست کے ساتھ 50 ہزار جمع کروانے ہوں گے۔

مفتی عبدالشکور کے مطابق اس سال پاکستان کے پاس 81 ہزار 132 کا کوٹہ موجود ہے جس میں 40 فیصد سرکاری اور 60 پرائیویٹ حج کا کوٹہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US