جاپان میں مختلف جگہوں پر شیطان کی شکلوں جیسے ٹوائلٹ لگائے گئے ہیں۔ کسی کی شکل شیطان سے ملتی ہے تو کوئی کارٹون جیسا، کہیں کہیں تو خواتین اور مردوں کی مشابہت جیسے بھی ٹوائلٹ بنائے گئے ہیں۔ لیکن ایسا کیوں کیا گیا؟
2007 اور 2013 میں جاپان میں لاکھوں ایسے لوگوں کی اموات سامنے آئیں
جو وقت کی کمی یا وقت پر واش روم دستیاب نہ ہونے کی صورت میں پیشاب کو روک لیتے تھے جس کی وجہ سے ان کے گردے کمزور پڑ گئے اور پیشاب کی نالیوں میں سوجن بڑھ گئی۔ جس کے بعد مقامی سطح پر جاپانی حکومت نے جگہ جگہ ٹوائلٹ بنانے کا اعلان کیا۔
ان شیطانی شکلوں میں ٹوئلٹ بنانے کی اصل وجہ جاپان ٹائمز میں لوکل گورنمنٹ کے نمائندے کی جانب سے یہ بتائی گئی کہ جاپان میں وقت پر باتھ روم نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کی اموات بالکل اسی طرح ہوئیں جس طرح شیطانی قوتیں انسانوں کو ختم کر دیتی ہیں، اس لیے ایسے ٹوائلٹ بنائے گئے۔ لیکن اس کے ساتھ کارٹون اور انسانی جسم کی مشابہت سے جیسے ٹوئلٹ اس لیے بنائے گئے تاکہ بچے ان سے خوف نہ کھائیں۔
جاپانی میں انسانی جسم کے جیسی گڑیائیں بنانے اور بیچنے کا فیشن جب سے زیادہ بڑھا اس وقت سے اس قسم کے ٹوائلٹس بھی زیادہ دیکھنے میں آئے۔