خطرناک سڑک پر جن بھوت نے ہماری گاڑی چلائی ۔۔ کیا واقعی وادیِ جن میں خودبخود گاڑیاں چلتی ہیں؟ خاتون نے ویڈیو میں حقیقت دکھا دی

image

سعودی عرب میں موجود وادیِ ایک ایسی وادی ہے جہاں جنوں کا ڈیرہ ہے۔ جس وادی میں چاروں اطراف پہاڑ ہیں۔ درمیان میں ایک بڑا سا میدان ہے۔ اس کے علاوہ سڑکیں جو اونچائی کی جانب جاتی ہیں وہاں سے گاڑیاں بھی مخالف سمت میں یعنی اُلٹی چلتی ہے۔

یوٹیوبر ستارہ یٰسین بھی وادیِ جن گئیں، انہوں نے اس جگہ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب پر شیئر کی جس میں وہ بتاتی ہیں کہ: '' وادی میں چاروں طرف اتنے بڑے بڑے اور کالے پہاڑ ہیں۔ پہاڑوں پر منفرد ڈیزائن بھی بنا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے جنوں نے خود ہی تراش خراش کرکے ڈیزائن بنایا ہو۔ ''

اسی ویڈیو میں آگے چل کر وہ دکھاتی ہیں کہ: '' ہم یہاں سڑک پر کھڑے ہوئے ہیں، اس جگہ اونچائی ہے لیکن گاڑی پیچھے کی جانب چلتی ہے۔ مُصطفیٰ ( میرے بیٹے ) نے پانی اور پانی کی بوتل پھینکی تو نیچے جانے کے بجائے یہ پہچھے جا رہی ہے۔ پھر جب ہم گاڑی میں بیٹھے اور واپسی جانے کے لئے نکلے تو گاڑی خود بخود جن چلا رہے تھے اور اتنے سپیڈ میں کہ 15 منٹ کا فاصلہ 6 منٹ میں طے ہوگیا۔ ''

وادی جن میں ہر کوئی جا سکتا ہے؟ سعودی عرب کے رہائشی مُحمد نے بتایا کہ: '' وادی جن میں ہر کوئی نہیں جا سکتا، خصوصاً رات کے وقت یہاں وہی لوگ جا سکتے ہیں جو مضبوط دل رکھتے ہیں۔ وادی کے شروع ہونے سے قبل ہی کچھ لوگ اپنا کیمپ بنا کر بیٹھے ہیں جو یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کمزور دل فرد تو نہیں؟ اگر ہیں تو اندر نہ جائیں۔ دن کے وقت پھر بھی کوئی بھی چلا جاتا ہے رات کو یہاں خوف اور اندھیرا زیادہ ہوتا ہے۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US