کراچی: لی مارکیٹ میں بچے کے قاتل کا عدالت میں اعتراف جرم

image

کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں معصوم بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ہولناک واقعے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران گرفتار مرکزی ملزم حمزہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

پولیس نے مقدمے میں گرفتار مرکزی ملزم حمزہ سمیت 4 ملزمان کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران ملزم حمزہ نے عدالت کے سامنے اعترافِ جرم کیا، جس پر عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ملزم کا اعترافی بیان قلمبند کرلیا۔

اعترافی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت نے ملزم حمزہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کردیا۔

واضح رہے کہ لی مارکیٹ میں 6 سالہ معصوم بچے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ نیپئر میں درج ہے اور پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US