یہ معاملہ میں اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتی ہوں۔۔ عامر لیاقت کے پاکستان چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کی پرانی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین تعریف پر مجبور

image

عامر لیاقت حسین کی گذشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کے بارے میں بتایا۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی طویل ویڈیو میں اپنی تینوں سابقہ اہلیہ اور بچوں سے یہاں تک کی پوری قوم سے معافی مانگی۔

وہیں اس سارے معاملے کے میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی پرانی پوسٹ ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے جب ان کی عامر لیاقت سے علیحدگی ہوئی تھی اور تب انہوں نے انسٹا پوسٹ شئیر کی تھی۔

بشریٰ اقبال نے اپنی پرانی پوسٹ میں لکھا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اب میں اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کے ساتھ رشتے سے متعلق کچھ وضاحت پیش کروں۔ وہ مجھے طلاق دے چکے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ تاہم مجھے طلاق دینا ایک بات ہوئی، لیکن وہ بھی طوبیٰ کے سامنے اس کی درخواست فون کال پر طلاق دینا میرے اور میرے بچوں کے لیے صدمہ اور سب سے زیادہ تکلیف دہ چیز تھی۔

پوسٹ کے آخر میں بشریٰ اقبال نے لکھا تھا کہ میں اپنا یہ معاملہ اللہ کے سپر کرتی ہوں۔

خیال رہے عامر لیاقت حسین نے گذشتہ روز اپنے ویڈیو میں پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

شوبز اداکارہ اشنا شاہ نے بھی بشریٰ اقبال کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے بشریٰ اقبال کے صبر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سیدہ بشریٰ اقبال آپا صبر، باوقار شخصیت، باوقار خاموشی اور اللّٰہ کے حضور اپنے معاملات چھوڑ دینے کی اعلیٰ مثال ہیں، اُنہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ اللّٰہ پر اپنے معاملات چھوڑ دینا سب سے بہترین ردِ عمل ہے، آج سے میں سیدہ بشریٰ اقبال کے اِن اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بناؤں گی اور اِن پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی، انشاء اللّٰہ۔

سوش میڈیا صارفین نے بھی بشریٰ اقبال کے صبر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک باہمت اور مضبوط خاتون ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US