متحدہ عرب امارات کے سربراہ کے بعد سعودی شاہ سلمان سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زید بن نہیان کی رحلت سے متعلق خبریں چل رہی ہیں، صارفین بھی اس حوالے سے غم اور افسردگی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے متعلق خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ان دنوں علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج تھے، جدہ کے کنگ فیصل اسپیشسلٹ اسپتال میں خادم حرمین شریفین کا معائنہ کیا گیا تھا جہاں سے اب انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کولونو سکوپی کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ جبکہ خادم حرمین شیریفین نے عوام، گھر والوں اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی سعودی بادشاہ کی صحت کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US