کراچی اور ہیٹ ویو ۔۔۔ ماہرین نے ایک مرتبہ پھر خبردار کر دیا

image

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ دن بھر لو، تپتی دھوپ اور گرم ہوائیں چلتی ہیں اور سورج غروب ہونے کے بعد بھی گرمی کا راج ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی والوں کو ایک مرتبہ پھر خبردار کر دیا گیا ہے کیونکہ 18 مئی سے ہیٹ ویو دوبارہ شدید ہونے کا امکان ہے۔

آج کراچی کا درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شمال اور مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے دیگر شہروں جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور میں درجۂ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، تھرپارکر میں پارہ 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ، ٹھٹھہ اور بدین میں درجہٗ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US