کسی کی قبر میں کھڑکی ہے تو کوئی قبر ہے سڑک کے بالکل درمیان ۔۔ دنیا میں موجود 5 عجیب اور پراسرار قبریں جن کی حقیقت آپ کو حیران کر دے گی

image

دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ مرتے ہیں اور ان کو مختلف مذاہب اور رسم و رواج کے مطابق اس دنیا فانی سے رخصت کرتے ہیں۔

دینِ اسلام کے علاوہ کچھ دوسرے مذہب کے ماننے والے لوگ بھی اپنے پیاروں کو قبر میں دفناتے ہیں مگر کچھ لوگوں کی موت اور ان کی موت کے بعد قبر بھی انہیں پراسرار بنا دیتی ہے۔

دنیا میں کچھ قبریں ایسی بھی ہیں جنہیں دیکھ کر یہ خیال ذہن میں پیدا ہوتا ہے کہ یہ کہاں کیوں اور کب سے ہیں۔

آج کے اس آرٹیکل میں آپ کو ترکی سمیت دنیا کی ایسی عجیب و غریب اور پراسرار قبروں کے بارے میں بتائیں گے جن کے بارے میں جان کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔

1- ترکی میں سڑک کے درمیان قبر

ترکی میں موجود یہ قبر سڑک کے بالکل عین درمیان میں بنی ہوئی ہے۔یہ پراسرار قبر وہ ترک صوبے سیواس کے قصبے شرکیشلا میں موجود ہے۔

رپورٹس ے مطابق مذکورہ قبر کئی سالوں سے سڑک کے بیچ و بیچ موجود ہے اور آتے جاتے لوگ اس قبر پر فاتحہ پڑھنے بھی رک جاتے ہیں اور پھول بھی چڑھاتے ہیں۔ یہ قبر پچھلے کئی سال سے یہاں بنی ہوئی ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ آخر یہ قبر کس کی ہے۔

قبر کے کتبے پر ھوالباقی کے نیچے بسم اللہ الرحمان الرحیم کے بعد، ترکش زبان میں گریبان شہید بابا لکھا ہے لیکن پھر بھی کسی کو معلوم نہیں کہ یہاں کون دفن ہے۔

آخر یہ قبر سڑک کے عین وسط میں کیوں بنی ہوئی ہے؟

اس کے پیچھے بھی چند عجیب و غریب واقعات مشہور ہوئے ہیں وہ یہ کہ جب علاقے کے نئے نقشے کے تحت یہ مکان توڑا گیا اور سرکاری اہلکاروں نے جب پراسرار قبر کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کیا تو انہیں عجیب خواب دکھائی دینے لگے تھے۔

یہ قبر مزدوروں کے خواب میں آکر کہتی تھی کہ مجھے یہیں رہنے دیا جائے ۔ نتیجتاً قبر کے ارد گرد سے سڑک گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، قبر کو ویسی ہی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ جو کوئی بھی اس قبر میں دفن ہے وہ یقیناً کوئی بڑی ہستی تھی۔

2- والٹر سمر فورڈ کی قبر

والٹر سمر فورڈ کی جو برطانوی آرمی آفیسر تھا، اسے دنیا کا بدقسمت ترین انسان سمجھا جاتا تھا۔ والٹر سمر فورڈ کی کہانی کچھ عجیب ہے۔ سن 1918 میں جنگ عظیم دوم کے دوران بیلجیم کے شہر میں یہ اپنے گھوڑے پر سوار ہوکر کہیں جا رہا تھا کہ اچانک اس کے اوپر آسمانی بجلی گری جس کے بعد اس کی کمر سے نیچے کا پورا حصہ مفلوج ہوگیا تھا۔ کچھ ماہ بعد والٹر کو اس تکلیف سے نجات تو مل گئی مگر آرمی نے اسے فارغ کردیا جس کے دو سال بعد وہ کینیڈا چلا گیا اور اس نے نئی زندگی کی شروعات کی۔

پھر ایک روز والٹر سمر فورڈ تالاب میں مچھلی پکڑنے گیا اور آرام کی غرض سے وہاں درخت کے نیچےبیٹھا تو آسمانی بجلی ایک بار پھر اس کے اوپر گری جس سے اس کے جسم کا دایاں حصہ مفلوج ہوگیا تھا۔ والٹر اس حادثے کے 2 سال بعد ٹھیک ہوا۔ بعد ازاں سن 1930 میں بدقسمت شخص والٹر ایک پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا کہ موسم اچانک خراب اور پھر آسمانی بجلی آکر اس پر گری جس کے بعد وہ 2 سال تک زندگی کے لیے جنگ لڑا اور پھر دنیا سے چلا گیا۔

یہاں آسمانی بجلی نے اس کا پیچھا اب بھی نہیں چھوڑا کیونکہ اس کی موت کے دو سال بعد 1936 میں آسمانی بجلی والٹر سمر فورڈ کی قبر پر آکر گری اور اس کی تختی کو توڑ دیا، یہ کوئی اتفاق تھا یا حادثہ کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ مرنے کے بعد آسمانی بجلی سے والٹر کا پیچھا نہیں چھوڑا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اگر آج بھی اس علاقے میں طوفان آئے تو آسمانی بجلی اس کی قبر پر ضرور گرتی ہے۔

3- کھڑکی والی قبر

امریکہ کے شہر ورمونٹ میں رہنے والے ڈاکٹر ٹموتھی کلارک زندہ دفن ہونے سے بہت خوفزدہ تھا۔ اس نے اپنے مرنے سے پہلے اپنی قبر تیار کروائی تھی اور قبر تھوڑی عجیب تھی۔ اس نے اپنی قبر پر کھڑکی اور ایک بیل/ گھنٹی لگوائی کہ اگر ڈاکٹر نے یہ کہہ دیا کہ وہ مر گیا ہے اور لوگوں نے اسے دفن کر دیا اور اگر وہ زندہ ہوا تو وہ بیل بجا کر لوگوں کو بتائے گا کہ وہ زندہ ہے اور اسے باہر نکالا جائے۔

4- جدید دور کی قبر

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ آج کے دور میں اسمارٹ فون لوگوں کی زندگیوں پر کس طرح اثر انداز ہوا ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب قبروں کے کتبے بھی اسمارٹ فون کی شکل کے ذیزائن ہونے لگے ہیں۔

25 برس کی عمر میں وفات پاجانے والی روسی خاتون کی قبر پر حال ہی میں ایپل آئی فون کی شکل کا ایک انتہائی بڑا کتبہ بنایا گیا ہے جس کی اسکرین پر خاتون کی تصویر بھی موجود ہے۔

5- کار والی قبر

یہ انوکھی قبر اسٹیو نامی شخص کی ہے جو کاروں کا جنونی تھا۔ اس کی موت 2 سال قبل ہوئی تھی۔ اسٹیو کو بی ایم ڈبلیو گاڑی بہت پسند تھی مگر وہ اسے اپنی زندگی میں خرید نہیں سکا جس کے باعث اسٹیو کے خاندان نے اس کی وفات پر ایسی قبر تیار کروائی کہ اس پر بی ایم ڈبلیو گاڑی کا مجسمہ بھی رکھوا دیا جسے دیکھ کر پبلک بھی حیران رہ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US