گرم موسم ہو تو لوگ اے سی چلا لیتے ہیں لیکن ہر شخص اے سی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا اسی لئے آج ہم اپنے قارئین کے لئے ایسا طریقہ لے کر آئے ہیں جس سے وہ صرف پنکھا لگا کر ہی اے سی کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے تو چلیے آپ کو بتاتے ہیں۔
پنکھے کی ہوا ٹھنڈی کرنے کا طریقہ
اس کام کے لئے آپ کو صرف دو بڑی اور برابر سائز کی پلاسٹک کی بوتل میں سوراخ کرنے کے لئے کوئی پیچ کس اور کاپر کے تار چائیں۔ سب سے پہلے بوتل کے نیچے حصے کو کاٹنا ہے لیکن مکمل نہیں بلکہ تھوڑا سا حصہ چھوڑ دینا ہے اس کے بعد بوتل میں پیچ کس گرم کر کر ہر جانب سوراخ کریں اب بوتل کو الٹا کرکے کٹا ہوا حصہ اوپر کی جانب رکھیں اور کاپر کے تاروں کو سوراخ سے گزار کر پیڈسٹل پنکھے کے پچھلے حصے میں باندھ دیں۔ دوسری بوتل کو بھی پیڈسٹل پنکھے کے دوسرے حصے کی جانب باندھ دیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ بوتل کے نچلا ڈھکن سے اچھی طرح بند ہو۔
اب بوتل کے اوپر کھلے ہوئے حصے میں برف کے ٹکڑے ڈال کر بھر دیں اور پنکھا چلا دیں۔ آپ کے پنکھے سے اے سی جیسی ٹھنڈی ہوا آئے گی۔ پانی نیچے گرے گا اس کے لئے پہلے سے کوئی تولیہ وغیرہ بچھا دیں جو پانی کو فوراً جذب کر لے۔