کھارادر کاغذی بازار کے قریب زوردار دھماکہ، خاتون جاں بحق

image

کھارا در میں بولٹن مارکیٹ کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میمن مسجد کے قریب ہوا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ بھی موقع پر موجود ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ پورے علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ دھماکہ اتنی زور سے ہوا کہ اطراف میں کھڑی ہوئی موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ بھی آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ دھماکے کے تمام شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US