کراچی کے علاقے کھارادر میں میمن مسجد، اقبال کلاتھ مارکیٹ
کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک بچے سمیت 11 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے۔
ایس ایس پی بدر الدین بھی دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کا بیٹا جائے وقوعہ پر چیخ چیخ کر پکارتا رہا ماما اٹھیں نا اٹھ جائیں آنکھیں کھولیں۔۔
خاتون موقعے پر ہی دم توڑ گئیں۔ واضح رہے دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے۔