عامر لیاقت حسین اپنے نئے ویڈیو انٹرویو کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر حاضر ہوئے ہیں جس میں انہوں نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے معاملے سے متعلق گفتگو کی۔
عامر لیاقت نے گذشتہ روز میگزین ایف ایچ ایم کو انٹرویو دیا اور اس میں وطن چھوڑنے سے متعلق بات کی اور ساتھ ہی بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا بھی ذکر کر ڈالا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ کہاں جارہے ہیں کہاں نہیں یہ وہ کسی کو نہیں بتا رہے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں ایک تھا ٹائیگر فلم کے ہیرو سلمان خان کی طرح غائب ہوجاؤں، لیکن یہ میں کسی کو بتانا نہیں چاہتا۔
میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں اب گمنامی کی زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ میری خبر بھی گمنام ہو میں بھی گمنام ہوں۔
عامر لیاقت نے سابقہ اہلیہ دانیہ سے متعلق بھی بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بالکل درست بات ہے کہ میں نے دانیہ کو معاف کر دیا ہے۔
میرے دل اور گھر کے دروازے ان کے لیے بالکل کھلے ہیں۔ کیونکہ وہ نکاح میں ہیں۔ انہوں نے کہا نکاح تنسیخ کا ابھی صرف دعویٰ ہوا ہے نکاح ابھی ختم نہیں ہوا۔