پاکستان مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز کے گجرات جلسے میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
گذشتہ روز ہونے والے جلسے سے مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو لوگوں کو بہت پسند آرہی ہے۔
مریم نواز نے اس جلسے کے دوران محظوظ ہوتی نظر آئیں اور عوام کی خوشی کا حصہ بنتے ہوئے نا صرف آتش بازی دیکھی بلکہ بقول ان کے کی بھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز مریم نواز کی جانب سے ری ٹوئٹ کی گئی ہیں جس پر مریم نواز نے لکھا کہ میں نے آتش بازی کی بھی اور براہِ راست دیکھی بھی۔
کچھ نیوز ویب سائٹس کے مطابق یہ کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹیم سے پٹاخہ مانگا جبکہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پٹاخہ نہیں بالکہ آسمان پر جاری آتش بازی کی ویڈیو بنانے کے لیے انہوں نے موبائل فون مانگا تھا۔
خیال رہے مریم نواز سوشل میڈیا مداحوں کی بڑی فین فالوونگ رکھتی ہیں اور لوگ ان کے فیشن کی بڑی تعریف کرتے دکھای دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں اپنی ویڈیوز سے لوگوں کے دل جیت لیتی ہیں۔