سوشل پر دلچسپ اور منفرد خبریں تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، ٹک ٹاکرز اس حوالے سے کسی پیچھے نہیں ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی ٹک ٹاکر کے بارے میں بتائیں گے جس نے توجہ حاصل کر لی ہے۔
ٹک ٹاکرز کی جانب سے فالوورز بڑھانے کے لیے نت نئے حربے آزمانا کوئی نئی بات نہیں مگر مشہور ٹک ٹاکر ڈولی نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی، جب ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو گئی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ٹک ٹاکر سفید سوٹ میں موجود ہیں اور عقب میں آگ کے شعلے بھی بلند ہو رہے ہیں۔ آگ کے بلند ہوتے شعلے کسی پکنک پوائنٹ کا سیاحتی مقام نہیں ہے بلکہ یہ شعلے دراصل اسلام آباد کے مارگلہ میں لگی آگ کے ہیں۔
اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں ویڈیو بناتی ٹک ٹاکر نے فالوورز بڑھانے اور خود کو خوبصورت دکھانے کے لیے یہ ویڈیو فلمائی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہنا تھا کہ خاتون نے فالوورز بڑھانے اور توجہ حاصل کرنے کے لیے گرمی کے اس سخت موسم میں جنگل میں آگ لگائی جو کہ کسی بھی خطرناک سانحہ کی شکل اختیار کر سکتی تھی۔
واضح رہے اس سے پہلے ایبٹ آباد کے جنگلات میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آ چکا ہے جس میں دو نوجوان ٹک ٹاکرز کی جانب سے ویڈیو بنانے کے لیے جنگل میں آگ لگا دی گئی تھی، جسے وائلڈ لائف ڈیپارٹنمنٹ کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
سینئر صحافی حامد میر سمیت کئی صارفین ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔