اکثر جانور اور انسان کے درمیان تو محبت کی کئی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں لیکن شکار اور شکاری بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر صارفین ایک ویڈیو کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے جس میں ایک بنگالی ٹائیگر اور بکرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
عام طور پر بکرے اور شیر کو شکار اور شکاری کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے، مگر صورتحال اس وقت تبدیل ہو گئی جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بکرا اور بنگالی ٹائیگر کی دوستی اس حد تک ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے ہیں، صارفین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بکرا بنگالی ٹائیگر کے قریب تر ہوتا جاتا ہے مگر بنگالی ٹائیگر اس بکرے کو بجائے دور کرنے کے قریب کر لیتا ہے۔
دونوں کو روس کے سفاری پارک کے ایک ہی پنجرے میں رکھا جاتا تھا، جہاں شہری ان دونوں جانوروں کی دوستی کو دیکھ کر متوجہ ضرور ہوئے لیکن 2019 میں اس وقت سب افسردہ ہو گئے جب بکرے کی موت ہو گئی، طبی طور پر موت کا شکار ہونے والے بکرے کے بعد بنگالی ٹائیگر بھی افسردگی میں زندگی گزر بسر کر رہا تھا۔