میڈیا کی معروف شخصیت عامر لیاقت حسین کی جانب سے گذشتہ روز ایک نیا ویڈیو پیغام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیا گیا جس کا عنوان 'مکافات عمل کیا ہے' سے ماخوذ تھا۔
13 منٹ 26 سیکنڈز کی ویڈیو میں عامر لیاقت حسین نے مختلف باتیں کیں، لوگوں کو جواب دیا اور مکافاتِ عمل اور آزمائش کے درمیان فرق پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ میں مکافات عمل سے گز رہا ہوں۔ مکافاتِ عمل کوئی چیز نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ کائنات میں دیکھا جاتا ہے کہ کس نے کس کے ساتھ کتنا برا کیا۔
عامر لیاقت حسین کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ آپ جس شخص کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اس نے کئی گھروں کے راشن کو چلائے ہیں۔ آپ جس آدمی کو برا کہہ رہے ہیں اس نے مختلف خاندانوں میں راشن بانٹے ہیں۔ کورونا کے دنوں میں اس نے بہت کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ جس آدمی کو برا کہہ رہے ہیں اس نے کئی بچوں کے دلوں کے سراخ بند کروائے ہیں، کتنوں کے ٹوٹے ہاتھوں کا جڑوایا ہے۔
میڈیا پرسن عامر لیاقت نے اپنے اور جنید جمشید کے درمیان ہونے والے معاملے کی بھی وضاحت پیش کی اور بتایا کہ وہ جنید اور میرے درمیان کیا محبت تھی بتا نہیں سکتا۔
ویڈیو کے آخر میں انہوں نے لوگوں کی جانب سے تنقید بھرے تبصرے اور الزامات لگائے جانے والوں کے لیے کہ مجھے مشورہ نہ دیں کہ کیا کرنا ہے میں جانتا ہوں کہ کیا کرنا ہے، میرے گھر کے معاملے میں دخل اندازی نہ کریں۔
دیکھیئے ویڈیو۔