کسی کام کے سلسلے میں یا پھر گھومنے کی غرض سے جانے والے زیادہ تر لوگوں کو ہوٹل میں قیام کرنا پڑتا ہے۔ ہوٹل جتنے مہنگے ہوتے ہیں اتنا ہی اپنے گاہکوں کے آرام کا خیال رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود ہوٹلوں میں ہمیں کچھ چیزوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ہوٹلوں کے مختلف راز اور ان کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات آپ کو دیں گے۔
ہوٹل پہنچ کر سب سے پہلے بیگز کو باتھ ٹب میں ڈال دیں
ہوسکتا ہے آپ ہوٹل کے بستر پر آرام کررہے ہوں اور اچانک ننھے منے کیڑے کاٹنا شروع کردیں۔ اس سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے ہم آپ کو اس مصیبت سے بچنے کے آسان طریقہ بتا دیتے ہیں۔ ہوٹل پہنچتے ہی اپنے بیگز باتھ ٹب میں ڈال دیں۔ دراصل آپ کا بیگ طویل سفر کے بعد جراثیم اپنے اندر جمع کرچکا ہوتا ہے اس لئے ہوٹل پہنچ کر انھیں بستر یا کمرے کے بجائے سب سے پہلے باتھ روم میں رکھنا ایک عقلمندی کا فیصلہ ہے کیوں کہ کیڑے مکوڑے صابن ملے پانی میں زندہ نہیں رہ سکتے۔
سفید تکیے اور چادریں
ہوٹلوں میں زیادہ تر سفید تکیے، چادریں اور پردے وغیرہ استعمال ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی اس کی وجہ سوچی؟ دراصل یہ رنگ ایک تو لگژری ظاہر کرتے ہیں دوسرے اس رنگ رنگ کے کپڑوں کو ایک ساتھ بلیچ ڈال کر دھونا آسان ہوتا ہے سفید کپڑوں میں رنگ اترنے کا ڈر نہیں ہوتا۔
ہوٹل سے چیک آؤٹ کی ٹائمنگ
اگر آپ کبھی کسی ہوٹل میں ٹہرے ہوں تو شاید یہ بات نوٹس کی ہو کہ چیک آؤٹ ٹائم ١١ سے ١٢ بجے کا ہوتا ہے۔ ایسا اس لئے تاکہ لوگ آرام سے اٹھ کر ناشتہ کر سکیں اور واپسی کا سامان پیک کرنے کے لئے انھیں اچھا خاصہ وقت مل سکے اور دوسرے مہمانوں کے آنے سے پہلے عملے کو صفائی کا وقت بھی مل سکے۔
بستر کے پاس بجلی کے پلگز نہیں ہوتے
مہنگے اور معیاری ہوٹلوں میں اکثر ہی بستر کے پاس بجلی کے پلگز نہیں ہوتے جس کی وجہ سے موبائل چارجنگ کے لئے لگانا ایک مسئلہ ہوتا ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیوں ک زیادہ تر مشہور ہوٹل اس زمانے کے بنے ہوئے ہیں جب موبائل اتنا عام نہیں تھا اور دوسری بات یہ کہ بستر کے قریب بجلی کے پلگز نہ لگانے کا ایک مقصد لوگوں کو کرنٹ وغیرہ سے محفوظ رکھنا بھی ہے۔