بہت خوش قسمت ہوگا وہ شخص جو ابھی تک ڈاکوؤں کے نشانے پر نہیں آیا، کیونکہ کراچی جیسے شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں آئے روز کی بات ہے۔
مرد تو مرد اب خواتین بھی ڈاکوؤں کی چھینا جھپٹی سے محفوظ نہیں رہیں۔ شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہوگیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنے قیمتی نقدی سامان سے محروم ہوجاتے ہیں، اور مزاحمت کی صورت میں جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کئی ڈکیتی کی ویڈیوز آئے روز وائرل ہوتی رہتی ہیں وہیں اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں راہ چلتی خاتون سے 2 ڈاکو بالکل اطمینان کے ساتھ موبائل فون لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔
مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک خاتون بیگ لٹکائے جا رہی ہوتی ہیں جن کے ہاتھ میں ان کا موبائل بھی ہوتا۔ وہیں پیچھے سے دو ڈاکو موٹر سائیکل پر آتے ہیں جن کے چہرے بھی صاف دکھائی دیتے ہیں۔
وہ خاتون کے برابر میں آکر موٹر سائیکل روکتے ہیں تو خاتون ایک دم چونک جاتی ہیں اور انہیں دیکھتے ہی اپنے ہاتھ میں موجود موبائل فون ان کے ہاتھ میں دے دیتی ہیں اور وہ فرار ہوجاتے ہیں۔
صارفین بھی اس ویڈیو پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ صارف کہہ رہے ہیں کہ لگتا ہے موبائل فون ڈاکوؤں کا ہی تھا تو کہہ رہا ہے کہ اتنا بڑا بیگ ہونے کے باوجود موبائل ہاتھ میں رکھ کر جا رہی ہیں۔