کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس سادہ سی تصویر میں غلطی کہاں ہے؟ چیل جیسی نظر والے افراد بھی غلطی پکڑنے میں ناکام ہوجائیں گے

image

انٹرنیٹ پر تصویری پہیلیاں اکثر صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔ یہ تصویری پوسٹ مختلف طرز کی ہوتی ہیں جس میں آپ نے غلطی تلاش کرنی ہوتی ہے یا پھر تصویر میں کسی چھپی چیز کو تلاش کرنا ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام اپنے پڑھنے والوں کے لیے ایسی متعدد تصاویر لے کر حاضر ہوچکی ہے جنہیں سُلجھانے میں صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اب ایک ایسی تصویر اوپر موجود ہے جس میں ایک میدان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ سے چھ زیبرا کھڑے ہیں۔

لیکن تصویر میں کہیں گڑبڑ موجود ہے جو بہت سے لوگوں کو شاید جلدی نظر نہ آئے۔ انہیں غلطی تلاش کرنے میں تصویر کو غور سے دیکھنا ہوگا اور بتانا ہے کہ تصویر میں موجود زیبراز میں کچھ تو غلط نظر آرہا ہے۔

تیز آنکھوں والے افراد کے لیے شاید یہ پہیلی سلجھانا منٹوں کا کھیل ہوگا۔ تو کیا آپ غلطی تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ اگر نہیں تو آیئے ہم بتاتے ہیں۔

تصویر میں غور سے دیکھیں تو 2 نمبر والا جانور دراصل زیبرا نہیں ہے بلکہ وہ شیر کی طرح کا کوئی جانور ہے جس کے اوپر زیبرا جیسی دھاریاں موجود ہیں۔ پہلی باری میں دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ سارے زیبرا کھڑے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US