فیسبک پر دوستی پھر دوستی کا رشتے میں تبدیل ہوجانا عام طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اکثر غیر ملکی خاتون کی پاکستانی مردوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبریں صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
یہ دوستی گہری ہوکر اتنی مضبوط ہوجاتی ہے کہ محبت کی خاطر لڑکی لڑکے سے ملنے پاکستان آجاتی ہے۔
اب ایک اور غیر ملکی خاتون کی پاکستانی مرد سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جو پڑھنے والوں کے لیے دلچسپ ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر 'میگ' پاکستان کے شہر راہوالی میں اپنے محبوب ٹیلر ماسٹر کے پاس پہنچی۔
لیڈی ڈاکٹر میگ (اب جن کا مسلم نام ہانیہ ہے) جو شکاگو کے ایک سرکاری ہسپتال میں ماہر امراضِ چشم کے طور پر کام کرتی ہیں،انہوں نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ پر محبوب علی کے ساتھ رابطے میں تھیں، ہماری دوستی رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔ میں شادی کر کے بہت خوش ہوں۔
اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ڈاکٹر میگ (ہانیہ) نے جامع مسجد جاتی شاہ جمال کے خطیب حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور لوہاراں راہوالی کے درزی ملک یعقوب حسین کے بیٹے ملک محبوب علی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
ہانیہ نے بتایا کہ پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں، وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی، سب بہت ہی پیارے لوگ ہیں۔