خود کی فلم بنائی اور گانا بھی لکھا ۔۔ پاکستان کے پہلے پولیس افسر، جو شوبز کا حصہ بھی ہیں

image

پاکستان کی پولیس فورس کے حوالے سے اکثر منفی خبریں ہی سننے کو ملتی ہیں جس سے پولیس کو فورس کو منفی طور پر دیکھا جاتا ہے، لیکن پولیس فورس کے افسران سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی پولیس افسر کے بارے میں بتائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے نئے آئی جی پولیس سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ان کی وجہ شہرت ویسے تو ان کی ایمانداری اور فرض شناسی ہے، مگر آئی جی پولیس اکبر ناصر خان پولیس فورس کے علاوہ میڈیا سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا اور میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان پروڈیوسر بھی ہیں جو کہ فلم بنا چکے ہیں۔ نان کمرشل فلم دال چاول بنانے والے آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کا تعلق پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔

سول انجینئرنگ کرنے والے آئی جی اسلام آباد پولیس شاعر بھی ہیں، رائٹر بھی اور میوزک کمپوزر بھی۔ جبکہ ان کی فلم دال چاول بھی ایک موضوع پر بنائی گئی ہے جو کہ دیکھنے کے قابل ہے۔

دال چاول فلم پولیس فورس کی امیج کو بہتر بنانے اور ایک مثبت چہرا عوام کے سامنے لانے کی ایک کوشش ہے، جس کے لیے خود آئی جی اسلام آباد پولیس بھی پُر امید ہیں، اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں مشہور گلوکار راحت فتح علی خان، جبر عباس اور ماریہ میر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پولیس فورس سے متعلق ایسی خبریں بہت کم جاننے کو ملتی ہیں جن میں پولیس فورس کے مثبت انداز کو بتایا جا رہا ہو، میڈیا کی سمجھ اور بہترین حکمت عملی کی بدولت آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان نے ہر مقام پر کامیابی سمیٹی ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا پہلا آئی جی پولیس جو شاعر بھی ہے اور فل پروڈیوسر بھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US