ایک بازو حادثے میں ضائع ہوا، والدین کی دعاؤں سے آج اس مقام تک پہنچا ہوں ۔۔ کراچی کے باہمت فوڈ ڈیلوری رائیڈر جس نے معذوری کو شکست دی

image

سخت گرمی ہو یا سردی فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے ہر موسم کا سامنا کرتے ہوئے کھانا با حفاظت کسٹمر تک پہنچاتے ہیں۔

کئی بار آرڈر پہنچانے میں تاخیر کے سبب ان کے پیسے کاٹ لیے جاتے ہیں یہاں تک نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں بھی جاتی ہیں لیکن مالکان یہ نہیں سوچتے کہ آخر وہ بھی انسان ہیں اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے کڑی دھوپ میں مارے مارے پھرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی جانب سے اس سے قبل مختلف فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کی کہانی اور ان کی مشکلات پر نظر ڈالی جا چکی ہے اب وہیں ایک اور فوڈ ڈیلیوری بوائے سامنے آیا ہے جو ایک بازو سے محروم ہے۔ لیکن اس کی ہمت اور بلند حوصلہ لوگوں کے لیے شاندار مثال ہے۔

محمد فہد نے فوڈ ڈیلیوری سروس رائڈر کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی سے ثابت کیا کہ ان کی معذوری ایمانداری سے زندگی گزارنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ فہد اپنی موٹر سائیکل پر فوڈ ڈیلیوری مین کے طور پر ملازمت کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فہد نے کہا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ معذوری ان کے لیے عزت کی زندگی گزارنے اور کمانے میں رکاوٹ نہیں ہے۔ فہد نے کہا کہ میرے والدین نے ہمیشہ مجھے سکھایا تھا کہ ہمیں کبھی بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔ میرے والد نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ کوئی بات نہیں اگر آپ پورے دن میں 100 روپے کما لیں لیکن کبھی کسی سے پیسے نہیں مانگیں گے۔

اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فہد نے بتایا جب وہ 2 سال کا تھا تو سڑک پار کرنے کے دوران کار حادثے میں اس کا بازو ضائع ہو گیا۔ وہ گاہکوں کو کھانا پہنچانے کے لیے دن میں 10 سے 12 گھنٹے کام کرتا ہے۔ فہد کے لیے، اسے اپنا کام کرتے ہوئے کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور بس اس کی عادت تھی۔

فہد کے مطابق شہری ہمیشہ ان کے کام کی تعریف کرتے ہیں۔ باہمت ڈیلیوری رائیڈر فہد کا کہنا تھا کہ چاہے کتنی ہی ٹریفک ہو، اللہ کے فضل سے میں آسانی سے موٹرسائیکل چلا لیتا ہوں۔

وہ اس تاثر کو بھی بدلنا چاہتے ہیں کہ معذور افراد کام نہیں کر سکتے۔ فہد کے لیے یہ سب کسی کی مرضی پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ محنتی انسان ہیں تو آپ دیکھیں گے کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔

فہد کے لیے یہاں اچھی خبر یہ بھی ہے کہ انہیں ایک گروپ کی جانب سے تحفے کے طور پر ایک آٹومیٹک ٹرانسمیشن بائیک دی گئی ہے جس سے ان کی مشکل مزید آسان ہوجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US