مری میں ایک اور خطرناک حادثہ ۔۔ 8 افراد جان کی بازی ہار گئے

image

ابھی قوم سانحہ مری کو بھولی نہیں تھی کہ ایک اور افسوسناک واقعہ مری کے قریب پیش آیا ہے جس میں 8 افراد انتقال گئے ہیں جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ ایوبیہ سے آنے والی کوسٹر گلیات روڈ خیرہ گلی کے مقام پر گہری گھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی تو ہم فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں لیکن اس خطرناک حادثے کے بعد اب مزید افراد کے اس دنیا سے رخصت ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts