وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کردیا، باضابطہ حکم جاری

image

وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی- جس میں ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چئیرمین مقرر کردیا گیا-

چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے- ڈاکٹر سعید اختر شہبازشریف کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے تھے-

وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا-

پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے-

وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا- عمران خان حکومت میں اس منصوبے کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts