عمران خان نے جہاں 25 مئی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے وہیں اب پورے ملک سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب فیاض الحسن چوہان نے ایک خفیہ مقام سے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ صاف کہتے نظر آ رہے ہیں کہ میرے گھر بھی رات میں چھاپہ مارا گیا ہے ۔
لیکن میں عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑا ہوں کیونکہ وہ ناموس رسالت کیلئے باہر نکل رہا ہے اور میرے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ میں ایسے شخص کے ساتھ ہوں جو نبی پاکﷺ کی ناموس کی بات کرتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ گئے کہ ہم 25 تاریخ کو ضرور اسلام آباد پہنچیں گے ہم نے گرفتار نہیں ہونا ۔
اس کے علاوہ ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا کہ 11 ملکوں کی پولیس ڈان کے پیچھے پڑی تھی مگر یہاں 13 پارٹیاں عمران خان کے پیچھے پڑیں ہیں مگر وہ ان کے ہاتھ نہیں آ رہے ہیں ۔