پولیس افسر نے خود بارات کا استقبال کیا ۔۔ شہید کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی پر ڈی پی او گجرات نے بیٹی کا والد بن کر سب کام کیے

image

شادی ہر لڑکی لڑکے کی زندگی کا سب سے خوبصورت اور اہم دن ہوتا ہے اس موقعے پر اگر لڑکی کا والد زندہ نہ ہو تو اس کیلئے یہ دن بھی غمگین بن جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی بیٹی کی شادی تھی جس میں ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے خصوصی شرکت کی اور نہ صرف شرکت کی بلکہ بارات کا استقبال خود کیا۔

دولہا دلہن کو پیار اور ڈھیر ساری دعائیں دیں، بیٹی کے بڑے دن پر اسے والد کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔ مزید یہ کہ اس نئے جوڑے کو بہت سے تحفے تحائف بھی پیش کیے۔ مختصراََ یہ کہ ڈی پی او صاحب نے ہر طریقے سے اس دن کو یادگار بنانے کی کوشش کی ۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے آفیشل پیج پر شیئر کی جانے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عطاء الرحمان صاحب نے دولہے کو گھڑی اور انگوٹھی پہنائئ، پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts