نیوٹرل فیصلہ کرلیں۔۔۔لانگ مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا، عمران خان کا چیلنج

image

پشاور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام دیتاہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے،لانگ مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں فیصلہ کن وقت ہے ، یہ وقت فیصلہ کرے گا کہ کس طرح کے پاکستان میں رہناچاہتے ہیں۔

کل رات سے انھوں نے جو شروع کیا یہ ان کی تاریخ ہے ، حکومت سے باہر جاتے ہیں تو انھیں جمہوریت یاد آجاتی ہے، انھوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، ایسی کیا چیز ہورہی ہے جس کیلئے یہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہےہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت یہ کتنی بار سڑکوں پر آئے اور مارچ کئے ، ہمیں بتائیں اگر ہم نے 126دن کے دھرنےمیں بھی کوئی لڑائی کی ہو ، میری 26سالہ سیاسی تاریخ میں بتائیں اگر میں نے قانون توڑا ہو۔یہ یاد رکھیں اب فیصلہ ہوگا کہ پاکستان کو کس طرف جانا ہے، کیا وہ پاکستان بننا ہے جو علامہ اقبال کی سوچ تھی ، یا ایسا پاکستان بننانا ہے جو چور اور ڈاکوؤں ہیں، لانگ مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وکلا جمہوریت کے دفاع کیلئے کھڑے ہیں ،عدلیہ کو سمجھنا چاہیے کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ، اگر ملک تباہی کی طرف جاتا ہے تو آپ بھی اتنے ہی ذمہ دار ہوں گے۔نیوٹرل رہنے کی گنجائش کسی کیلئے نہیں ہے ، اللہ نیوٹرل رہنے کی اجازت ہی نہیں دیتا، اللہ نے اجازت نہیں دی کہ بیچ میں بیٹھ جائیں ، بیچ میں رہنے کا مطلب ہے کہ آپ مجرموں کا ساتھ دےرہےہیں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے خوف ہے کہ پاکستان کا ہفتوں میں سری لنکا جیسا حال ہوجائے گا، حکومت نے نیب کو ختم کرنا ہے ، الیکشن کمیشن میں آدھے لوگ ان کے غلام ہیں، نیوٹرلز، ججز اور وکلا کو پیغام دیتاہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ گذشتہ رات کو جسٹس ناصرہ اقبال کے گھر پر چھاپہ ماراگیا، عدلیہ اور نیوٹرلز سے پھر پوچھتا ہوں جو آپ دیکھ رہےہیں ایسا کون سی حکومت کرتی ہے ، کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا رویہ نہیں کرسکتی ،ایسا رویہ صرف مجرم حکومت ہی کرسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts