اتنا چھوٹا ٹوائلٹ۔۔ کچھ ٹوائلٹ کی سیٹ اتنی چھوٹی رکھنے کے پیچھے کیا راز ہے؟

image

کچھ جگہوں پر پہلی بار باتھ روم استعمال کرتے ہوئے یہ دیکھ کر حیرت کا جھٹکا لگتا ہے کہ ٹوائلٹ کی سیٹ کافی چھوٹی ہے۔ انسان سوچ میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ آخر ٹوائلٹ سیٹ کو اتنا چھوٹا رکھنے کی کیا وجہ تھی۔ تو آئیے آج ہم آپ کی یہ حیرانی دور کیے دیتے ہیں۔

جگہ کم گھیرتے ہیں

عام طور پر کموڈ کی چھوٹی سیٹس ہوٹل، جہاز یا ٹرین اور دفاتر میں چھوٹی رکھی جاتی ہے جس کی ایک آسان سی وجہ کموڈ کا کم جگہ گھیرنا ہے۔ اگر ٹوائلٹ سیٹ چھوٹی ہوگی تو ٹوائلٹ بھی زیادہ بڑا نہیں ہوگا اور کم جگہ میں دیگر چیزوں کی گنجائش بھی نکل آئے گی۔

اس میں گرنے کا خطرہ نہیں ہوتا

ٹوائلٹس مختلف سائز میں آتے ہیں اور چھوٹی سیٹس رکھنے کی ایک وجہ چھوٹے بچوں کو گرنے سے بچانا بھی ہے۔ اکثر بچے توازن قائم نہیں رکھ باتے اس لئے چھوٹی ٹوائلٹ سیٹس میں ان کا گرنے کا خطرہ کم سے کم ہوجاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US