پی ٹی سی ایل بورڈ نے ندیم خان کی بطور مستقل سی ای او تقرری کی توثیق کردی

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تقرری کی باقاعدہ توثیق کردی، جس کے بعد وہ کمپنی کے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر ہوگئے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ندیم خان دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پی ٹی سی ایل اور یوفون گروپ سے وابستہ ہیں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم خان ملک بھر میں جدید ڈیجیٹل خدمات کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھیں گے۔ ان کی قیادت میں براڈ بینڈ انفراسٹرکچر، فائبرائزیشن، ڈیٹا سینٹرز اور سب میرین کیبلز کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق نئی قیادت کمپنی کی ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنانے اور صارفین کو جدید اور معیاری ٹیلی کمیونیکیشن خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US