نکاح جھوٹا تھا یا سچا؟ دُعا زہرہ اپنے شوہر کے ہمراہ سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

کراچی سے بھاگنے والی لڑکی دعا زہرہ کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر ظہیر کے ہمراہ سالگرہ مناتے ہوئے کیک کاٹ رہی ہے اور دونوں میاں بیوی ایک ساتھ خوش نظر آرہے ہیں۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر یہ سوال کھڑا ہو رہا ہے کہ کیا واقعی یہ خوش ہیں یا پھر یہ ویڈیو زبردستی یہ دکھانے کے لیے بنوائی گئی ہے کہ دعا اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے۔

بہرحال ویڈیو میں ظہیر اور اس کے گھر والے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ آج سے 2 دن قبل نکاح خواں کو گرفتار کیا گیا تھا اور یہ کہا گیا تھا کہ نکاح جھوٹا ہے۔ ساتھ ہی دعا کے والد نے یہ اظہار کیا کہ بیٹی مشکل میں ہے، اس کو پھنسایا جا رہا ہے۔

اس کیس میں فی الحال کوئی بھی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی کیونکہ مزید تفتیش جاری ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ جلد از جلد اس کیس کے تمام پہلوؤں کو حل کیا جائے گا اور مجرموں کو سزا دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US