سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر نے کئی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عنابی لباس اور سر پر پی ٹی آئی کی کیپ لگائے ایک شخص دروازہ کھولتے ہوئے پیچھے مڑ کر کسی سے بات کر رہا ہے۔ بظاہر اس تصویر میں ایسا کچھ نہیں لیکن صرف ایک چیز کی وجہ سے یہ تصویر سوشل میڈیا پر قہقہوں کا طوفان برپا کر چکی ہے۔
پوسٹ میں کیا لکھا ہے؟
تصویر کے ساتھ کچھ الفاظ بھی موجود ہیں جن میں لکھا ہے “ماشاءاللہ میرے شوہر گھر سے سب کی دعاؤں کے ساتھ اسلام آباد روانہ خدا اپنی حفاظت میں رکھیں“
لوگ ہنسنے پر مجبور کیوں ہوگئے؟
اب لکھنے والی خاتون نے تو اپنے شوہر کے حوالے سے یہ پوسٹ کی لیکن تھوڑی دیر میں ہی یہ تصویر لکھے گئے الفاظ سمیت سوشل میڈیا پر اتنی جگہ شئیر کی گئی کہ یہ اندازہ لگانا مشکل ہوگیا ہے کہ آخر یہ صاحب شوہر ہیں کس کے؟ یہاں تک کہ کئی مردانہ اکاؤنٹ سے بھی یہ تصویر شئیر کی گئی جس پر لوگ سوال کرنے پر مجبور ہوگئے کہ کیا یہ خواتین اور مردوں کے مشترکہ شوہر ہیں؟ تصویر فیس بک اور ٹوئٹرز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔