یاسمین راشد جو پی ٹی آئی کا ایک بڑا نام ہے اور آج یہ بھی اپنے قائد عمران خان کی کال پر باہر نکلی ہیں ارو اپنے ساتھ کئی لوگوں کا قافلہ لے کر لاہور سے نکل رہی ہیں۔ ان کے قافلے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یہ بڑے جوشیلے اندازمیں نعرے لگواتی ہوائی نظر آ رہی ہیں ۔ ان نعروں کے بول کچھ یوں ہیں کہ " نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، نعرہ حیدری" ان نعروں کے بعد کارکنان سے کہا کہ چلیں جی اب ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد سڑک پر بیٹھی رہیں:
سوشل میڈیا پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں سابق وزیر صحت پنجاب کو سڑک پر تھک ہار کر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہرے کپڑوں میں سر پر دوپٹہ اوڑھے ڈاکٹر یاسمین راشد اگرچہ کینسر کی مریضہ ہیں لیکن حکومت وقت کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہیں، دوسری جانب اسی ویڈیو میں دیگر لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاری روک لی:
اس موقعے پر یاسمین راشد کے ساتھ موجود خواتین کی پولیس اہلکاروں سے بحث بھی ہوئی۔