انسان جیسا اوپر سے دیکھائی دیتا ہے اصل میں ویسا ہوتا نہیں کیونکہ آج ہم یہاں ایک ایسے شخص کی بات کر رہے ہیں جو ہے تو بھکاری مگر رہتا عالی شان محلوں میں ہے بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتا پھرتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ؟
اس شخص کا نام ہے بابا آدم خان جو کہ ایک ادارے سے ریٹائرڈ ملازم ہیں اور اس وقت ان کی پینشن 20 ہزار ہے مگر یہ روزانہ اپنے گھروالوں سے بچ کر گھر سے نکل جاتے ہیں اور بھیک مانگتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس دن بھیک نہ مانگوں اس دن تو بخار چڑ جاتا ہے ، اور ماہانہ 50 سے 60 ہزار کمالیتا ہوں۔
دوران انٹرویو اس بابا جی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے پاس 2 بنگلے ، 200 کنال زمین ، 2 کاریں اور 2 ڈمپر بھی ہیں اس کے علاوہ بینک میں اس وقت 50 سے 60 لاکھ روپے میرے اکاؤنٹ میں موجود ہیں ۔
جی ہاں یہ سب سن کر آپ بھی حیران تو ہو گئے ہوں گے کہ اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی اس بابا جی کے گھر والے انہیں کبھی نہیں روکتے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایک تو یہ برے بھائیوں سے نظریں چرا کر گھر سے نکل جاتے ہیں اور ان کے بیٹے سعودی عرب میں کراچی میں اور ملک کے دیگر علاقوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔ تو وہ یہ سب دیکھ نہیں پاتے۔
دروان انٹرویو بابا آدم کا کہنا تھا کہ میں نے 4 شادیاں کیں جن میں سے میرے 9 بچے ہیں اور اس وقت میرے بنگلے میں 12 آدمی میرے ملازم ہیں جنہیں میں خود ماہانہ 15 ہزار تنخواہ دیتا ہوں اور انہیں بھی معلوم ہے کہ میں بھیک مانگنا کبھی نہیں چھوڑ سکتا۔