عمران خان نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک ویڈیو پیٖام بھی جاری کیا ہے۔
جس میں لوگوں سے کہا ہے کہ میں یہاں پشاور سے سیدھا ولی انٹرچینج پہنچ رہا ہوں اور خیبر پختونخواہ کے تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ نے ولی انٹر چینج پہنچنا ہے۔
ویڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ میں ولی انٹر چینج سے اس آزادی کاروان کی قیادت کرتا ہوا اسلام آباد پہنچوں گا،مجھے امید ہے سب نکلیں گے، میری دعوت ہے سب کیلئے۔ یہی نہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک فیصلہ کن وقت ہے، اور ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے۔