لاہور :لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس نے آنسو گیس کے گولے برسادیئے، ایک کارکن نے گولہ کیچ کرکے دور پھینک دیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی ،سیکڑوں شیل فائر کیے اور پارٹی کے دو درجن سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
اسی دوران پولیس کی جانب سے فائر کیا جانیوالا ایک شیل پی ٹی آئی کارکن نے کیچ کرکے دوسری جانب پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے کارکن لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی جانب رواں دوں ہیں تاہم حکومت نے شرکاء کو روکنے کیلئے مختلف شہروں میں راستے بند کردیئے ہیں اورپولیس اور کارکنوں کے درمیان مختلف شہروں میں جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں ۔