ڈاکٹر یاسمین راشد گرفتاری کے آدھے گھنٹے بعد رہا۔۔ پولیس نے پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کو کیوں گرفتار کیا تھا؟

image

لاہور پولیس نے تحریکِ انصاف کی دو خواتین رہنماؤں عندلیپ عباس اور ڈاکٹر یاسمین کو گرفتار کر کے آدھے گھنٹے بعد رہا کردیا۔ اس سے قبل بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد پر پولیس نے دھاوا بول کر ان کی گاڑی پر لاٹھیاں بھی برسائی تھیں اور شیشے بھی توڑ دیئے تھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کے حصار کے باوجود گاڑی لے گئیں

جنگ نیوز کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر یاسمین کی گاڑی روکنے کے لئے ان کی ونڈ اسکرین توڑ دی البتہ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس کا حصار توڑتے ہوئے گاڑی نکال کر لے گئیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے جلسے اور اس میں شرکت پر پابندی ہے اس لئے جو سیاسی کارکنان جلسوں میں شریک ہورہے ہیں پولیس انھیں گرفتار کررہی ہے البتہ ڈاکٹر یاسمین اور عندلیب عباس کو گرفتاری کے آدھے گھنٹے بعد پولیس نے رہا کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts