کراچی: کشیدہ صورتحال اور امتحانات، میٹرک بورڈ کی جانب سے طلبا کے لیے اہم اعلان

image

کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے کہا ہے کہ بروز بدھ 25مئی کو شام کی شفٹ میں نہم و دہم جنرل گروپ کے جنرل سائنس (پرچہ اول) کے سالانہ امتحانات کے دوران جو طلباء و طالبات شہر میں راستوں کی بندش کے باعث دیر سے امتحانی مراکز پہنچے ہیں۔

وہاں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ امیدواروں کو اضافی وقت لازمی دیں۔ بعد ازاں شہر میں کشیدہ صورتحال کے باعث جو امیدوار بھی امتحان میں شرکت نہیں کرسکے ان کیلئے امتحانی پرچے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts