اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈی چوک جانے والے راستوں کی بندش کی وجہ سے بھاری مشینری کے ذریعے رکاوٹیں ہٹانا شروع کردی ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے راستوں کی بندش کیلئے لگائے گئے کنٹینر ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی کارکنوں نے کرین کی مدد سے راستوں کو کھولنا شروع کردیا۔
اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے پولیس نے فیض آباد انٹرچینج پر کنٹینر لگائے تھے جس تاہم پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا ہٹاکر راستے کھول دیئے ہیں۔
اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان لانگ مارچ کے بجائے جلسہ کرنے کا معاہدہ طے پانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم حکومتی ذرائع نے اس کی تردید کردی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پہلے سری نگر ہائی وے پر لانگ مارچ جبکہ بعد میں اسلام آباد ڈی چوک جانے کا اعلان کیا تھا جس پر حکومت نے ڈی چوک کی جانب جانیوالے راستوں کو بند کردیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی کارکنوں نے راستے کھولنا شروع کردیئے ہیں۔