پی ٹی آئی کا دھرنا، کراچی میں بھی اہم سڑکیں بند ، شہریوں کو شدید مشکلات

image

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں بھی دھرنوں کےپیش نظر اہم راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہری انتظامیہ نے ممکنہ دھرنے کے پیش نظر کیپری سینما اورسوسائٹی سگنل سے نمائش چورنگی کی جانب جانیوالے راستوں کو بند کردیا ہے۔

کیپری سینما سے نمائش چورنگی کی جانب جانیوالی ٹریفک کو سولجر بازار اور سوسائٹی سگنل سے نمائش چورنگی کی طرف جانے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور عائشہ عزیز چورنگی کی طرف موڑا جارہا ہے۔

پیپلزچورنگی سے بھی ٹریفک کو عائشہ عزیز چورنگی اور سوسائٹی سگنل کی طرف بھیجا جارہا ہے۔شہر میں راستوں کی بندش کی وجہ سے افراتفری کا ماحول دیکھنے میں آرہا ہے۔

شہر میں ممکنہ کشیدگی کے پیش نظر اہم تجارتی مراکز کے علاوہ بیشتر پیٹرول پمپ بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جبکہ اسلام آبادنہ جانیوالے کارکنوں کو اپنے اپنے شہروں میں دھرنوں کی ہدایات دی گئی تھیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کراچی طارق روڈ جبکہ دیگررہنماء و کارکنان مختلف مقامات پر دھرنے دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts