پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے تو ایسے میں حکومت نے کئی راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک دولہا پھسن گیا ہے۔ اس دولہے کا کہنا ہے کہ آج میری شادی ہے، بارات لڑکی والوں کے گھر جانی ہے مگر سرکیں کہیں بھی کھولی نہیں مل رہی ہیں۔
اس دولہے کا یہ بھی کہنا تھا کہ بڑی مشکل سے میں نے اس شادی کیلئے والدین کو منایا ہے کیونکہ میری پسند کی شادی ہے اور اب اس وجہ سے ہمارے اور ان کے شادی کے تمام انتظامات پر پانی پھ جائے گا۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا پریشانی کے عالم میں کبھی اپنی کار میں بیٹھا سوچوں میں گم ہے کہ اب کیا تو کیا کیا جائے، تو کبھی کار سے باہر چکر لگاتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ دولہا زندگی کے اس خاص دن کیلئے انتہائی اچھے طریقے سے تیار ہوا ہے اور کار بھی انتہائی اچھے طریقے سے سجا رکھی ہے۔