ایک خاندان پانی کی بوتلیں اور کھانا لے کر ڈی چوک پہنچ گیا۔۔ اسلام آباد کے شہریوں نے پی ٹی آئی کے لوگوں کی گزشتہ دن کس طرح مدد کی؟

image

کل ڈی چوک میں جہاں سارا دن تحریک انصاف کے سپورٹرز اور پولیس میں جھڑپوں کی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہیں وہیں اسلام آباد کے مقامی شہریوں نے ملک بھر سے آئی عوام کا دل بھی جیتا۔ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو می دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کا رہائشی ایک خاندان کس طرح پانی کی بوتیں اور کھانا لے کر جلسہ کرتی بھوکی پیاسی عوام میں تقسیم کررہا ہے۔ لوگ پیاس کی شدت سے پانی کی بوتلوں پر جھبٹ رہے ہیں۔ اس ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ اگرچہ لوگوں میں قومیت، ذات اور سیاسی اختلافات پائے جاتے ہی لیکن ان سب باتوں سے قطع نظر ایک دوسرے کے لئے ہمدردی کے جذبات ضرور ہیں۔ پاکستانی عوام آج بھی ایک دوسرے سے اتنی ہی محبت کرتی ہے جتنی قیام پاکستان کے وقت کرتی تھی۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور تحریک انصاف کے کارکنان، اسلام آبادی شہریوں کا اتنا خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts