شہباز شریف کیلئے نیا سر درد۔۔۔ جام کمال نے حکومت کے سر سے "باپ" کا ہاتھ اٹھانے کی دھمکی کیوں دی؟

image

کوئٹہ: بی اے پی کے سربراہ جام کمال نے بلوچستان حکومت گرانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی ہے۔

جام کمال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے بلوچستان حکومت کو ہٹانے کے وعدے پورے کرنے میں ناکامی کے بعد پارٹی کے اندر وفاقی حکومت چھوڑنے سے متعلق بات چیت جاری ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔

بی اے پی کے سربراہ کمام کمال نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے حکومت کو وعدے یاد دلائے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بالواسطہ طور پر پی ڈی ایم کی قیادت کو پیغامات بھیجے ہیں اور اب اس سلسلے میں براہ راست رابطے بھی قائم کیے جائیں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ سال اکتوبر میں صوبائی حکومت کی باگ ڈور اس وقت سنبھالی تھی جب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دیا تھا جس کے تحت بی اے پی کوبلوچستان میں عبدالقدوس بزنجو کی حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts