بیرون ملک شہری اکثر اس بات کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ پاکستانی شناختی کارڈ ہونے کے باوجود وہ باہر سے پاکستان میں ووٹ نہیں ڈال سکتے اس وجہ سے گزشتہ برس عمران خان کی حکومت میں میں باہر کے ملکوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حق میں انٹرنیٹ کے ذریعے انھیں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تھا۔
البتہ قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب بیرون ملک شہری الیکٹرانک مشینز کے ذریعے پاکستان میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ “ووٹنگ مشین کی ذریعے پورے ملک میں ایک دن میں الیکشن کرانا ممکن نہیں اس کے علاوہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مختلف جماعتیں مطمئن نہیں ہیں۔ پچھلی حکومت میں اس حوالے سے قوی اسمبلی کے فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا لیکن اب الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک پاکستانی باہر سے ووٹ نہیں کاسٹ کرسکیں گے۔