سوشل میڈیا جہاں کئی مرتبی ایسی چیزیں یا پھر تصاویر ہمارے سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر انسان کے ہوش اڑ جاتے ہیں کہ واقعی ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی عجیب وغریب تصاویر دکھائیں گے جنہیں دیکھ کر آپ کا دماغ چکرا جائے گا۔
سرکٹا گارڈ:
انسان کو کئی مرتبہ اپنی آنکھوں پر بھی یقین نہیں ہوتا کہ وہ جو دیکھ رہا ہے وہ صحیح ہے تو بالکل اگر آپ بھی ان تصاویر کو پہلی مرتبہ دیکھ رہے ہیں تو پریشان ہو جائیں گے کہ کیسے ایک دکان کے باہر بیٹھے اس گارڈ کا سر ہی موجود نہیں ہے۔ مگر یہاں یہ بتاتے چلیں کہ پہلی نظر میں دیکھنے سے ڈر تو لگتا ہے مگر گھبرانے کی کوئی بات نہیں یہ صرف ایک ایسی تصویر ہے جس میں ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔
بنمانس کے ساتھ سیلفی:
آج کل لوگوں کے سروں پر سیلفی لینے کا جنون سوار رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے یہ 2 نوجوان جنگل کی سیر کو آئے ہوں اور انہوں نے سیلفی لی ہ تو اچانک سے بنمانس بھی آگئے ہوں اور یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا ہے۔ یہ تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے۔
جڑوا بچوں کی پہچان کرنے کا انوکھا طریقہ:
اس عجیب و غریب تصویر کو دیکھ کر ہنسا ہی جا سکتا ہے کہ کسی نے اپنے جڑوا بچوں کو پہچاننے کا انوکھا طریقہ اپنایا ہے ۔ اور وہ طریقہ یہ ہے کہ ان کے بالوں کو اس انداز میں کٹوایا گیا ہے کہ ایک بچے کے سر پر نمبر 1 لکھ دیا گیا اور دوسرے کے سر پر نمبر 2 لکھ دیا گیا۔
ٹی وی کھاتا انسان:
پڑھنے میں ہی عجیب لگ رہا ہے کہ کوئی انسان کیسے ٹی وی کھا سکتا ہے لیکن اگر اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھیں تو یہ تصویر حقیقت لگتی ہے جیسے یہ انسان ایل سی ڈی کھانے کی کوشش کر رہا ہے مگر ایسا ہے نہیں کیونکہ بس یہ شخص ایل سی ڈی چیک کر رہا ہے مگر کھڑا یوں ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ایل سی ڈی کھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔