حکومت نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔
وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہی شروع ہوجائے گا۔
آئی ایم ایف کی شرائط
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کا کچھ نہ کچھ بوجھ ڈالنا ضروری ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر زور دیا گیا تھا۔