جمعرات کی شب کراچی کے مشہور ہوٹل پرل کانٹینینٹل کے اندر بنے ہال کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے کے پولیس افسر اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ “یہ ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر بنی لابی کی ایک پرانی چھت تھی جو بظاہر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور پانی کے رساؤ کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار تھی البتہ مزید تحقیقات جاری ہیں“
فوری امداد دینے والے اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو کراچی کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کا شمار کراچی کے 5 سٹار ہوٹلوں میں شمار کیا جاتا ہے جب کہ ملکی اور غیر ملکی افراد کے علاوہ اعلیٰ عہدیداران اور حکام کی بھی بڑی تعداد یہاں ٹہرتی ہے۔