یہ انتقال کر گئے تھے لیکن جنازے پر ان کے ہونٹ ہلنے لگے ۔۔ دنیا میں موجود یہ نیک لوگ کیا واقعی مردہ حالت میں اللہ کا ذکر کر رہے تھے؟

image

موت کا مزہ تو ایک دن سب ہی کو چکھنا ہے مگر آج کے دور میں بھی کئی اللہ پاک کے نیک لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جب ان کے سامنے ان کے ہی جنازے پر اللہ اور رسول پاک ﷺ کا نام لیا تو ان کے ہونٹ بھی حرکت کرنے لگتے ہیں اور کئی مرتبہ اللہ ہم انسانوں کو سیدھے راست پر چلانے کیلئے معجزات بھی دیکھاتا ہے جیسے مردہ کا زندہ ہو جانا۔ آئیے جانتے ہیں مزید ان واقعات کے بارے میں۔

ذولفقار علی حسینی نعت خواں:

ذولفقارعلی حسینی ملک کے نامور نعت خواں میں سے ایک ہیں۔ ان کے لبوں سے ادا ہوئے نعت کے بول سما باندھ دیا کرتے تھے۔ مگر جب یہ انتقال کر گئے تو جب جنازے پر ان کے سامنے درودو سلام پڑھا جا رہا تھا۔

تو ان کے ہونٹ بھی ہلنے لگے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی پاکﷺ کے غلاموں کے آ گے جب بھی نبی پاکﷺ کا زکر ہو تو وہ چپ کیسے رہ سکتے ہیں۔

محمد بلا ل خان:

محمد بلال خان ایک بلاگر تھے۔ ان کے جنازے پر جب لوگوں نے اسلامی نعرے لگائے تو واضح طور پر دیکھا گیا کہ ان کے ہونٹ بھی دو مرتبہ ہلے اور آنکھوں نے بھی حرکت کی۔ اس منظر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے انہوں نے بھی یہ نعرے لگائے ہوں۔

مردہ جاگ گیا:

یہ واقعہ ایسا تو نہیں کہ جس میں میت کے ہونٹ ہلے بلکہ اس واقعے میں کچھ ایسا ہوا کہ مردہ آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گیا، سب سے پہلے اپنی آنکھیں کھولیں اور پھر چہرے کو حرکت دی۔ یہ واقعہ بھارت کے شہر ممبئی کا ہے جہاں 62 سالہ یہ شخص آخری رسومات کے دوران زندہ ہوا تو لوگ پہلے ڈر گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts