سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی معلومات موجود ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
عمر شریف:
عمر شریف کی اہلیہ زرین کی اہلیہ کی جانب سے ویڈیو بنائی گئی جس میں وہ اہلیہ سے محو گفتگو تھے، جس میں وہ عمر سے پوچھ رہی ہیں کہ انہیں کس سے ملنا ہے، جس پر عمر کہہ رہے ہیں مریم سے۔ زرین نے اس پر کہا کہ آپ نہیں ملے ہونا مریم سے؟، جس پر عمر نے کہا کہ طبیعت خراب ہے اسی لیے۔
عمر شریف کی یہ حالت دیکھ کر مداح سمیت ہر کوئی حیرت زدہ بھی ہے اور افسردہ بھی۔ جبکہ اس ویڈیو کے بعد عمر شریف کی طبیعت اس حد تک ناساز تھی کہ وہ بات چیت نہیں کر پا رہے تھے۔
بلقیس ایدھی:
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے بعد بلقیس ایدھی ایدھی فاؤنڈیشن کو سنبھالے ہوئے تھیں لیکن والدہ کے انتقال کے بعد اب ذمہ داری بیٹے فیصل ایدھی پر ہے۔
آخری الفاظ میں بھی بلقیس ایدھی نے بیٹے کے ہاتھ کو پکڑا اور کہا سب کا دھیان رکھنا، تمہیں شوگر ہے، اس کا بھی خیال رکھنا اور سب کا خیال رکھنا، سب کا خیال رکھنا، سب ک خیال رکھنا۔ فیصل بتاتے ہیں کہ والدہ نے تین مرتبہ دہرایا، ہمیں یقین ہی نہیں تھا کہ وہ واپس نہیں آئیں گی۔
سنبل شاہد:
اگرچہ سنبل شاہد کی موت سب کے لیے حیران کن تھی کیونکہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اداکارہ اس طرح سب کو اچانک افسردہ کر جائیں گی۔
لیکن پھر بھی سب ان کے جانے پر اس لیے بھی افسردہ تھے کہ انہوں نے جینا چھوڑ دیا تھا، جواں سال بیٹے کے انتقال کے بعد سنبل جی تو رہی تھیں مگر اندر ہی اندر گھٹ رہی تھیں، وہ اپنے دیگر بچوں کے لیے خوش تھیں مگر دل ہی دل میں اپنے بیٹے کی موت پر غمزدہ تھیں۔
ہر لمحے بیٹے کو یاد کرنے والی سنبل شاہد آخری وقت میں بھی اپنے بچوں کو بے انتہا یاد کر رہی تھیں۔
عرفان خان:
مشہور اداکار عرفان خان بھی آخری وقت میں والدہ کو یاد کر رہے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے لبوں پر والدہ ہی تھیں شاید وہ والدہ کو دیکھ رہے تھے اور والدہ انہیں نظر آ رہی تھیں، ان کے آخری الفاظ تھے دیکھو اما آئی ہیں، وہ میرے برابر میں بیٹھی ہیں، وہ مجھے لینے آئی ہیں۔